بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی ،نوٹیفکیشن جاری 

Apr 15, 2022 | 12:53:PM
بجلی مہنگی
کیپشن: نیپرا نے بجلی مہنگی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بجلی صارفین کیلئے بری خبر بجلی مزید مہنگی ہوگئی ،نیپرا کا فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری،نوٹیفیکیشن جاری کردیا 
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ،نوٹیفیکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا،سی پی پی اے نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے چارج کیا گیا تھا،نیپرا کے مطابق فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 9 پیسے اپریل میں کم چارج کیا جائے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ