وزارت حج عمرہ کی زائرین سے پرزور اپیل 

Apr 15, 2022 | 15:16:PM

(24نیوز)سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور باہر سے آنے والے زائرین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران صرف ایک عمرے پرہی اکتفا کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی کہ رمضان المبارک کے دوران ایک عمرے پر اکتفا حسن اخلاق کے زمرے میں آئے گا۔ وزارت نے ٹوئٹراکاو¿نٹ پر اپنے پیغام میں عمرہ کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں ہر شخص عمرہ کرنا چاہتا ہے۔ ایثار کا تقاضا ہے کہ سب لوگ ایک عمرے پر ہی اکتفا کریں۔ ان دنوں ایک عمرہ باہمی تعاون کی علامت ہے۔ یہ اچھے اخلاق کی بھی نشانی ہے کہ آپ دوسروں کو خود پر ترجیح دیں۔ بھیڑ بھاڑ نہ کریں۔ 
یاد رہے کہ رمضان المبارک کے عمرے کا بے حد ثواب ہے۔ اس تناظر میں ہر ایک کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ عمرے کرے۔ جس سے ایسے لوگ جو پہلی بار عمرہ کررہے ہوتے ہیں اڑدحام کے باعث مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی بحالی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

مزیدخبریں