وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب۔ ہنگامی فیصلہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہو گا،ق لیگ اور متحدہ اپوزیشن اپنا اپنا امیدوار منتخب کرنے کیلئے پرجوش ،چودھری پرویز الہیٰ اور حمزہ شہباز نے حتمی لائحہ عمل مرتب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس کیلئے اراکین ہوٹل سے صبح نو بجے روانہ ہونگے۔متحدہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی رائل سوئس ہوٹل میں مقیم ہیں۔ اراکین اسمبلی کوسٹرز میں سوار ہو کر پنجاب اسمبلی جائینگے۔
آج شام حمزہ شہباز کی زیرصدارت اجلاس میں حتمی لائحہ عمل مرتب کیاجائیگا۔ووٹنگ عمل میں ممکنہ رکاوٹ کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر غور کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی
متحدہ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 200 ارکان موجود ہیں۔ اس موقع پرحمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ جس طرح مرکز کا محاذ جیتا ہے اسی طرح پنجاب کا محاذ بھی جیت کر دیکھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسروں و ملازمین کیلئے بڑی خبر، عید پر ڈبل تنخواہ ملے گی