ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور ایک بار پھر تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

Apr 15, 2022 | 15:52:PM
ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور ایک بار پھر تبدیل،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: شہزاد سلیم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور جمیل احمد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کو دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کردیاگیا۔

 چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری پر سلیم شہزاد کی تعیناتی کانوٹی فکیشن جاری کردیاگیا، شہزاد سلیم کا ڈی جی نیب لاہور سے اے اینڈ پی ڈویژن ہیڈکواراسلام آباد تعینات کیاگیا تھا،شہزاد سلیم کی شہرت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے ہوئی تھی ۔

شہزاد سلیم کا چند ماہ قبل لاہور سے تبادلہ کیا گیا تھا،تبادلے کے بعد رخصت پر چلے گئے،ابھی رخصت باقی تھی تو انہوں نے گزشتہ روز دوبارہ جائیننگ دی اور آج لاہور کے دوبارہ ڈی جی تعینات ہوگئے ،شہزاد سلیم کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    کم عمرلڑکیوں سے شادی۔عامر لیاقت نے وجہ بتا دی