(24نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات جمع کرانے کا وقت ختم ہوچکا ہے ، راجہ پرویز اشرف کے علاوہ کسی نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ،راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق راجہ پرو یز اشرف کے سپیکر قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن رولز کے مطابق جاری کیا جا ئے گا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف اسمبلی سے استعفے دے چکی ہے اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے مطابق 123 استعفے منظور کئے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لندن میں ن لیگ کی احتجاج کی کال،جمائما کا سخت رد عمل