وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرعدالت کے جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز نے فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر آزاد کشمیر کے اقدامات کو غلط قرار دے دیا اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے پیر تک آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب پیر تک روکنے کا حکم جاری کر دیا، اور اسپیکر کی آج کے روز قاعدہ معطل کر کے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا۔
اس سے قبل مظفرآباد الیکشن کمیشن نے وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ قائد ایون کے لیے کاغذات نامزدگی آج ہی جمع ہوگی۔کاغذات نامزدگی آج دن 1 بج کر 45 منٹ سے دو بج کر 45 منٹ تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب۔ ہنگامی فیصلہ ہو گیا
کاغذات کی جانچ پڑتال 2 بج کر 45 منٹ سے تین بج کر 15 منٹ تک ہو گی۔ درست قرار دیئے جانے والے امیدواروں کی فہرست ساڑھے تین بجے آویزاں کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کہ واپسی چار بجے جب کہ حتمی فہرست سوا چار بجے تک آویزاں کی جائے گی۔
وزیراعظم کا انتخاب سہ پہر ساڑھے چار بجے ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں پر بڑی پابندی عائد کردی گئی