مسلسل 9ویں شکست..جو روٹ نے انگلش ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی

Apr 15, 2022 | 17:03:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ  نے مسلسل 9ویں شکست کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 0-1 سے مشرمناک شکست ملنے کے بعد جو روٹ   نے انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 31 سالہ کے جو روٹ کو 2017 میں ایلسٹر کک کے بعد انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف گریناڈا میں ہوئے تیسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے شکست جھیلنی پڑی۔ یہ انگلش ٹیم کی مسلسل 9ویں شکست تھی۔ اس کے بعد جو روٹ نے کپتانی چھوڑ دی۔

 انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ کپتانی چھوڑنے کا یہ صحیح وقت تھا۔ مجھے اپنے ملک کی کپتانی کرنے پر بے حد فخر ہے اور میں گزشتہ پانچ سالوں کے بڑے فخر کے ساتھ دیکھوں گا۔ یہ کام کرنا عزت کی بات ہے اور مجھے خوشی ہے کہ انگلش کرکٹ کے عروج کے محافظ کے طور پر کام کر سکا۔جو روٹ نے مزید کہا کہ یہ میرے کیریئر میں سب سے بڑا چیلنجنگ فیصلہ رہا، لیکن اپنی فیملی اور قریبی لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے بعد مجھے پتہ لگا کہ کپتانی چھوڑنے کا یہی صحیح وقت ہے۔ مجھے انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی کرنا پسند تھا، لیکن حال ہی میں میں نے دیکھا کہ اس ذمہ داری کو سنبھالنے کا مجھ پر کتنا اثر ہوا۔ کھیل سے الگ بھی اس ذمہ داری نے مجھ پر گہرا اثر ڈالا۔ میں اس موقع پر اپنی فیملی، کیری، الفریڈ اور بیلا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے یہ سب میرے ساتھ زندگی گزاری ہے اور پورے وقت پیار اور حمایت کا ایک ناقابل یقین ستون رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمان فٹ بالر نے میچ رکوا کر روزہ افطار کیا۔۔ویڈیو وائرل
 



 

مزیدخبریں