3 بچوں کی ماں عاشق کیساتھ پکڑی گئی۔سرپنچ نے پھر کیا کیا؟

Apr 15, 2022 | 18:31:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں3 بچوں کی ماں کو گاؤں والوں نے عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا۔ شوہر بیچارا ممبئی شہر میں مزدوری کرتا ہے۔ گاؤں کے پنچ نے جرمانہ کرکے چھوڑ دیا۔ پولیس سارے معاملے سے بے خبر رہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کیس جھاڑ کھنڈ  کے دمکا میں واقع رام گڑھ کے کشبونا گاؤں میں پیش آیا۔ جسے پڑھ کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ مقامی گاؤں میں تین بچوں کی ماں کا اسی علاقے کے ایک  نوجوان کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ منگل کی رات عاشق خاتون کے گھر آیا ہوا تھا، گاؤں والوں کو اس کی بھنک لگ گئی،  اس کے بعد گاؤں والوں نے خاتون کے گھر پر چھاپہ مارا اور دونوں کو قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا اورباندھ دیا۔گاؤں والوں نے دونوں کو گاؤں کے سرپنچ کے حوالے کر دیا۔ پہلے نوجوان کو سزا کے طور پر ڈیڑھ لاکھ کا جرمانہ لگایا گیا۔ تاہم، بعد میں دونوں سے 20-20 ہزار روپے لے کر بدھ کی دوپہر دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق خاتون تین بچوں کی ماں ہے۔ اس کا شوہر ممبئی میں ایک مزدور کے طور پر کام کرتا ہے اور کبھی کبھی ہی گھر آتا ہے۔ اس دوران خاتون کا گاؤں کے ہی ایک نوجوان سے عشق ہو گیا۔وہ اکثر خاتون کے گھر آنے لگا، جس کے بارے میں گاؤں والوں نے نوجوان کو پہلے خبردار کیا تھا، لیکن منگل کو پولیس والوں نے اسے پکڑ لیا۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اسرئیلی پولیس کا مسجد الاقصی پر دھاوا،تشددسے 152 فلسطینی نمازی زخمی،300 گرفتار

 

مزیدخبریں