(24نیوز)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردو بدل نہ کرتے ہوئے موجودہ قیمتیں بر قرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ 15روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات پرانی قیمتوں پر ہی فروخت ہونگی۔
یاد رہے کہ عمران خان کی حکومت نے آئندہ بجٹ تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل نہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔چند روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی خبریں چل رہی تھیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت خود بوجھ برداشت کریگی ۔عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا وزیر اعظم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں۔پٹرول کی قیمت میں 83روپے اضافے کی سفارش