سارہ علی خان کی مداحوں کیلئے ’موگلی لُک‘ والی تصاویر، تیزی سے وائرل

Apr 15, 2022 | 20:53:PM
بالی ووڈ, اداکارہ, سارہ ,علی خان
کیپشن: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان (فوٹو انسٹا گرام)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان  اپنے موگلی لُک والی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ سارہ علی خان کی یہ تصاویر شردھا کپور کے بوائے فرینڈ اور فوٹو گرافر روہن شریشٹھ نے لی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سارہ علی خان نے ہرے بھرے پیڑوں کے درمیان فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ اس کی تصاویر انہوں نے انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں ان کے مختلف موڈ  کو دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ الگ الگ ایکسپریشن کے ساتھ پوز دے رہی ہیں۔ سارہ علی خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔سارہ علی خان کو ان تصاویر میں آلیو گرین ڈونگریز ڈریس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ ایک لکڑی کے فرنیچر پر بیٹھی ہیں۔ وہ نیچر کا احساس کر رہی ہیں۔
 
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ علی خان اس میں وہائٹ ہائی برڈ، پیٹرن والی ٹاپ پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے میک اپ نہیں کیا، جبکہ آئی شیڈو اور لپ سٹک نیوٹل شیڈز دیکھے جاسکتے ہیں۔ سارہ علی خان نے اپنے بالوں کو کھلا چھوڑ رکھا ہے۔ انہوں نے اپنے لُک کو سونے کی پائل اور فنگر رنگز سے مکمل  کیا ہے۔سارہ علی خان نے ایئر رنگز نہیں پہنے ہیں۔ فوٹو سیشن کے لئے انہوں نے فُٹ ویئر بھی کیری نہیں کیا۔ وہ ریلیکس ہوکر فوٹو شوٹ کرواتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

سارہ علی خان ایک بھارتی اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ فلموں میں کام کرتی ہیں۔ پٹودی خاندان میں پیدا ہونے والی اداکار امرتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔ وہ فوربس انڈیا کی 2019 کی 100 مشہور شخصیات کی فہرست میں نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: 3 بچوں کی ماں عاشق کیساتھ پکڑی گئی۔سرپنچ نے پھر کیا کیا؟