چینی کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات۔حکومت کا بڑا فیصلہ

Apr 15, 2022 | 21:29:PM

 (24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں چینی کی قیمت میں کمی کیلئے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد پر پابندی رواں سال کے دوران نافذ رہے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں چینی کا وافر اور اضافی ذخیرہ موجود ہے، برآمد پر پابندی کا مقصد چینی کی قیمتوں میں کمی اورعوام کو ریلیف دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔شہباز شریف حکومت کا صحت کارڈ کے حوالے سے بڑا اعلان

مزیدخبریں