آرمی چیف سےتیونس کےسفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےتیونس کےسفیربورہین ال کامل کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تیونس کےسفیر سے ملاقات کےموقع پر کہا کہ پاکستان تیونس کےساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کی بنیادپرکثیر ڈومین تعلقات کوبڑھانےکیلئےپرامیدہیں۔ ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینےکی خواہش کااعادہ کیاگیا۔ آئی ایس پی آر اعلامیہ کے مطابق تیونس کےسفیرنےعلاقائی استحکام کےلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے پاکستان کیساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون میں مزیدبہتری کیلئے کردار ادا کرنے کاعہد کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین حکومتی فیصلے کے خلاف پھٹ پڑے، 12 مئی کو احتجاج