شہباز کابینہ ۔۔بلاول کو وزارت خارجہ۔طارق بشیر چیمہ کو کونسی وزارت ملے گی۔؟

Apr 15, 2022 | 23:01:PM

 ( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں بننے والی متحدہ اپوزیشن کی شہباز حکومت آخر کار اپنی کابینہ بنانے میں کامیاب ہو گئی۔جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اتحادیوں کو دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر قیادت نے کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مر حلے میں وفاقی کابینہ میں چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردار ی ،مسلم لیگ ن کے رہنمارانا ثنا اللہ،مریم اورنگ زیب۔حواجہ سعد رفیق۔احسن اقبال۔خواجہ آصف۔خرم دستگیر مفتاح اسماعیل جبکہ مسلم لیگ ق کی طرف سے چودھری سالک حسین اوراور طارق بشیر چیمہ شامل ہونگے۔ 
بلاول بھٹو کو وزارت خارجہ ملنے کا امکان ہے ،رانا ثنا وفاقی وزیر داخلہ ہو سکتے ہیں۔طارق بشیر چیمہ وزارت ہاﺅسنگ مل سکتی ہے۔مریم اورنگ زیب وزیر اطلاعات و نشریات ہو سکتی ہیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں دیگراتحادی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے گااور چند روز میں کابینہ میں توسیع کر دی جائے گی۔نئی کابینہ جلد حلف اٹھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ 15 روز میں مہنگائی کم ہوجانی چا ہئے۔۔ وزیراعظم
بلاول بھٹو۔ وزیر خارجہ۔رانا ثنا ۔وزیر داخلہ۔وفاقی کابینہ۔ تشکیل
یہ بھی پڑھیں۔ 15 روز میں مہنگائی کم ہوجانی چا ہئے۔۔ وزیراعظم
 

مزیدخبریں