(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ باہمی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں،کابینہ کی پہلی قسط بہت جلد سامنے آجائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کی قیادت کو افطار ڈنر دیا گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ باہمی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں،کابینہ کی پہلی قسط بہت جلد سامنے آجائے گی ، چند دن یا ہفتے بعد دوسری قسط بھی سامنے لائیں گے۔ان کا مزید کہناتھا کہ حلقوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرواﺅں گا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز کابینہ ۔۔بلاول کو وزارت خارجہ۔طارق بشیر چیمہ کو کونسی وزارت ملے گی۔؟