اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ورچوئل ملاقات، معاشی صورتحال سے آگاہی دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک جنوبی ایشیاکے نائب صدر مارٹن ریز سے ورچوئل ملاقات ہوئی،ملاقات آئی ایم ایف ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوئی ،وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان عالمی بینک کے پروگرام کو مکمل کر رہا ہے،صوبائی سیلز ٹیکس ہم آہنگی کا پروگرام مکمل کر لیا گیا ہے ،عالمی بینک کے زیر انتظام ریز پروگرام کو مکمل کیا گیا ہے ،عالمی بینک کے نائب صدر نے حکومتی اقدامات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کی آبادی 2ارب سے متجاوز، اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب بن گیا
دوسری جانب عالمی بینک نے پاکستان کے وفاقی اخراجات سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کر دی، بڑھتا مالی خسارہ اور قرضوں کی بلند سطح پاکستانی معیشت کیلئے خطرناک قرار دیدی۔
عالمی بینک نے جائزہ رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان غیر ضروری اخراجات، سبسڈیز ختم کرکے سالانہ 2723 ارب روپے کی بچت کر سکتا ہے، ریونیو میں اضافے، انتظامی اقدامات کے ذریعے جی ڈی پی کے 4 فیصد کے مساوی بچت ممکن ہے، وفاق کا 70 فیصد بجٹ قرضوں، سود ، سبسڈیز اور تنخواہوں میں خرچ ہو جاتا ہے، وفاق کا ٹیکس آمدن میں حصہ صرف 46 فیصد، اخراجات 67 فیصد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا