(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ کے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون اور اٹارنی جنرل حکومتی قانونی حکمت عملی سے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلوں کئے جانے کا امکان ہے۔