حج کیلئے پیدل سفر کرنیوالا پاکستانی نوجوان ساڑھے6 ماہ بعد اللہ کے گھر پہنچ گیا

Apr 15, 2023 | 00:47:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے شہر اوکاڑہ سے حج کیلئے پیدل سفر کرنے والا عثمان ارشد 5400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔
نوجوان عثمان نے حج کیلئے اپنے آبائی علاقے پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے گزشتہ سال یکم اکتوبر 2022کو پیدل سفر کا آغاز کیا تھا،عثمان اپنے سفر کے دوران ایک ماہ میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچے تھے جس کے بعد وہ ایران میں داخل ہوئے۔ 
پیدل سفر کے دوران انہوں نے ویزے کی مشکلات کے سبب ایران سے دبئی بحری سفر اختیار کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: مسلمانوں کی آبادی 2ارب سے متجاوز، اسلام دنیا کا دوسرا بڑا مذہب بن گیا