جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، بھگدڑ مچ گئی

Apr 15, 2023 | 11:07:AM
جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، بھگدڑ مچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) جاپان کے وزیراعظم کی تقریری کے دوران دھماکہ ہو گیا جس سے وہاں بھکڈر مچ گئی۔

جاپانی وزیر اعظم فومیوکشیدا تقریر کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس کی آواز سے بھگڈر مچ گئی۔دھماکہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم وکایاما شہر میں بندرگاہ پر خطاب کر رہے تھے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم کو دھماکے کی آواز سننے کے بعد بندرگاہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور وہ اس تمام واقعے میں بالکل محفوظ رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حج کیلئے پیدل سفر کرنیوالا پاکستانی نوجوان ساڑھے6 ماہ بعد اللہ کے گھر پہنچ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بامعلوم شخص نے وزیر اعظم کے نزدیک آ کر پائپ کی طرز کوئی چیز پھینکی جسے اسموک بم بھی کہا جا سکتا ہے۔ جاپانی وزیراعظم پر اسموک بم پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کیخلاف فوری طور پر تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔