(24 نیوز) سری نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جی 20 ایونٹ کی تقریبات کے انعقاد کیلئے عام شہریوں پر ٹیکس عائد کر رہی ہے۔
بھارت اپنے مظالم سے باز نہیں آیا اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس بار سرینگر میونسپل کارپوریشن (SMC) کی جانب سے جی 20 ایونٹ کی تقریبات کے لیے عام شہریوں پر ٹیکس لگا رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فاشسٹ حکومت کی ریاستی سرپرستی میں معاشی گلا گھونٹنے والی پالیسیوں کے درمیان سری نگر میونسپل کارپوریشن نے عام شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اس کی ہدایات پر عمل کریں اور لگایا جانے والا ٹیکس ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان کا پلوامہ ڈرامہ: سابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے خاموشی توڑ دی
دوسری جانب لوگوں نے ایس ایم سی کے احکامات پر شدید ناراضگی اور افسوس ظاہر کیا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی مالی مشکلات سے نمٹ رہے ہیں اور G20 ایونٹ کے انعقاد کے لیے عام شہریوں پر ٹیکس لگا کر ہندوستانی حکومت نے ان پر مزید دباؤ ڈالا ہے۔
کشمیری قیادت نے ایس ایم سی سے یہ بھی کہا ہے کہ بغیر فنڈنگ کے بین الاقوامی ایونٹ کا انعقاد سمجھ سے بالاتر ہے۔ بھارت کشمیریوں کا پہلے ہی معاشی قتل کر چکا ہے اور ایسے احکامات جاری کرکے وہ ان کی ہستی کو ہی مٹانے کی کوشش میں لگا ہے۔