بھارت نسلی ہندو ریاست میں تبدیل، مسلمان رہنماؤں کو نصابی کتب سے مٹا دیا گیا

Apr 15, 2023 | 11:30:AM

(24 نیوز) ہندوستان میں بی جی پی اور آر ایس ایس کی نصابی کتابوں میں تبدیلی کی کوششوں کے تسلسل میں نصاب سے ہندوستان کے سابق مسلم حکمرانوں کی تاریخ مٹا دی گئی ہے۔

یہ اقدام نام نہاد سیکولر ہندوستان کو بنیاد پرست اور نسلی ہندو ریاست میں بدلنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کے ذریعے بھارتی حکومت 20 کروڑ مسلمانوں کا استحصال اور انہیں پستی میں دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلمان حکمرانوں کی تاریخ کو جھٹلانا ہندوستان کو ایک بنیاد پرست ہندو ریاست بنانے کے ہندوتوا خواب کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہندوستان کا پلوامہ ڈرامہ،سابق گورنر مقبوضہ کشمیر نے خاموشی توڑ دی

تاریخ دان ایس عرفان حبیب نے تاریخ کی ازسرِ نو تحریر کو بی جے پی کی ہندو قوم پرست پالیسی کو آگے بڑھانے کی کوشش قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی تاریخ کو نصابی کتب سے ہٹانا تاریخ پر حملہ ہے، اس خطرناک اقدام سے نوجوان نسل پر ہماری سوچ سے بھی زیادہ اثر پڑے گا۔

عرفان حبیب کے مطابق بی جے پی طلباء سے حقائق چھپا کر ایک مسخ شدہ ہندو قوم پرست نقطہ نظر پیش کر رہی ہے اور بی جے پی کے نظریے کے مطابق ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے۔

مزیدخبریں