پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے،آئل انڈسٹری کاحکومت سے مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی تنظیم (او سی اے سی) نے حکومت کو بھجوائے گئے ورکنگ پیپر میں پیٹرول 14 روپے فی لیٹر تک جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 30پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دیدی، موجودہ ٹیکسز اور کرنسی میں گراوٹ کے باعث ریٹ میں اضافہ بنتا ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 8روپے 96 پیسے اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 78 پیسے اضافی خرچہ پڑ رہا ہے۔
ترجمان او سی اے سی کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 207 سے بڑھ کر 221 روپے فی لیٹر کی جائے، پیٹرول کی قیمت 272 سے بڑھ کر 286 روپے 77 پیسے فی لیٹر پڑ رہی ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 293 سے بڑھ کر 293 روپے 30 پیسے کی جانی چاہئے،دستاویز کے مطابق مٹی کا تیل 180 روپے 29 پیسے سے بڑھا کر 189روپے 25پیسے کی جائے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 174.68 سے بڑھا کر 182.48 روپے فی لیٹر کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر نئے کرنسی نوٹ،اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آ گئی
دوسری جانب وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ امید ہے بہت جلد رعایتی روسی تیل کی پہلی شپمنٹ آجائے گی، ہم نے زیادہ تر معاہدے کے مسائل حل کرلئے ہیں، شرائط اور ضوابط کو حتمی شکل دے رہے ہیں، ہم اسی ماہ روسی تیل کے لئے آرڈر دے دیں گے اور بہت جلد پہلی شمپنٹ آجائے گی۔