کراچی چٹریا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی حالت بہتر نہ ہو سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی حالت بدستور تشویش ناک ہے۔
کراچی کے چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی حالت تاحال بہتر نہ ہو سکی جس پر ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کا کہنا ہے کہ اگلے 3 دن ہتھنی کی طبیعت کے حوالے سے اہم ہیں۔
دوسری جانب کراچی چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نوجہاں کو لگاتاروٹامن کی ڈرپس لگا رہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے کے قابل ہو جائے کیونکہ پچھلے کئی ماہ سے ہتھنی اپنے لڑکھڑاتے پیروں پر کھڑی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چمن سمیت سرحدی اضلاع میں چینی کی سپلائی پرپابندی
واضح رہے کہ نورجہاں جوڑوں کے درد کی وجہ سے اپنی پچھلی ٹانگوں پر وزن ڈالنے سے قاصر ہو گئی تھی جس پر بیرونِ ملک سے خصوصی ڈاکٹرز کی ٹیم کو ہتھنی کا علاج کرنے کیلئے کراچی بلایا گیا ہے۔ رواں ہفتے جمعرات کے روز نور جہاں خشک تالاب میں گر گئی تھی جس کے بعد کرین کی مدد سے اس کو باہر نکالا گیا تھا۔