ذائقے دار میکرونی رولز، جو کھائے کھاتا رہ جائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جانیے ذائقے دار میکرونی رولز کی ترکیب
اجزاء:
میکرونی ایک کپ، چیڈر چیز(کش کیا ہوا) کپ، پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد(درمیانہ)، ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) 5-4عدد، گرم مصالحہ (پاؤڈر ) چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) حسب ذائقہ، انڈے دو عدد، بریڈ کرمز حسب ضرورت، میدہ حسب ضرورت، تیل تلنے کے لئے۔
ترکیب:
میکرونی کو فوڈ پرسیسر میں ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ چیڈر چیز، ہری مرچ، پیاز، ہرا دھنیا کو بھی ساتھ ہی گرائنڈ کر لیں۔ ایک باؤل میں اس مرکب کو ڈالیں۔ اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ہتھیلی پر ہلکا سا تیل لگا کر ان کو رولز کی شکل دیں اور ریفریجریٹر میں 20-15منٹ کیلئے رکھ دیں۔ انڈے پھینٹ کر میدے، پھر انڈے پھر بریڈ کرمز میں اچھی طرح رول کر لیں۔ تیل گرم کر یں اور رولز کو تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ گولڈن ہونے پر نکا لیں۔
لیجیے مزیدار میکرونی رولز تیار۔ اب ایسے ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔