ملتان ایئرپورٹ: نجی کمپنی کے ملازم کی تنخواہ نہ ملنے پر خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کام کرنے والے نجی کمپنی کے ملازم نے تنخواہ نہ ملنے پر خودکشی کرلی۔
حکام کے مطابق ندیم یوسف نامی نجی کمپنی کا ملازم ایئرپورٹ پر کمپنی سٹاف کے طور پر کام کر رہا تھا جس نے تنخواہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر ڈیرہ اڈے کے علاقے میں ایک پلازہ سے کود کر خودکشی کی۔
یہ بھی پڑھیے: حافظ آباد،ڈاکوؤں کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ متوفی کو عیسائی برادری کے تہوار ایسٹر سے قبل کمپنی کے ٹھیکیدار نے نصف تنخواہ ادا کردی تھی، متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ٹھیکیدار کے مطابق متوفی ایک ماہ کے دوران ڈیوٹی سے اکثر غیرحاضر رہا جو تنخواہ میں کٹوتی کا باعث بنا۔