(ویب ڈیسک) امریکہ کے معروف عیسائی پادری ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام سعید عبدالطیف رکھ لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عیسائی مذہب کی تعلیم دینے اور مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پادری ہلیرین ہیگی، اب قبول اسلام کے بعد دین اسلام کا درس دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعید عبدالطیف نے تبدیل مذہب کا اعلان گزشتہ ماہ بذریعہ ٹوئٹر کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ اسلام سے متعلق میری کشمکش بالآخر مجھے اللہ کے گھر لے گئی، 20 برس بعد میں ایسا سکون محسوس کر رہا ہوں جو راحت اور خوشی سے پھرپور ہے۔ اب میرے ایمان، دین سے محبت، عشق رسولﷺ میں داخل ہونے کا سفر شروع ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ تقریباً 20 برس قبل جب امریکا میں 9/11 کا سانحہ پیش آیا تھا، اس وقت پادری ہلیرین ہیگی نے مسلمانوں کو غلط ثابت کرنے کی خاطر قرآن کریم کا مطالعہ شروع کیا۔ ان کا ارادہ تھا کہ وہ قرآن کریم میں سے غلطیاں نکال کر مسلمانوں سے مناظرے کریں گے۔
مزید پڑھیں: امریکا: ٹیکساس کے ڈیری فارم میں دھماکہ، ہزاروں مویشی ہلاک
قرآن کریم میں غلطیاں ڈھونڈتے ڈھونڈتے وہ یہ تسلیم کرنے لگے کہ حقیقتاً دین اسلام ہی دین حق اور دین فطرت ہے اور آپ ﷺ آخری نبی ہیں۔
تاہم اب ان کا 20 برسوں پر محیط یہ سفر دائر اسلام میں داخل ہونے کے بعد ختم ہوگیا ہے۔