ساجد سدپارا نے ماؤنٹ اناپورنا سر کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8091 میٹر بلند ماؤنٹ اناپورنا کو سر کر لیا۔
ماؤنٹ اناپورنا دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے جس کو ساجد سدپارا نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا ہے، ساجد سدپارا پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچے۔
ساجد سدپارا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ بھی جاری کیا جس میں انہوں نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی منزل کے بہت قریب ہیں۔
ساجد سدپارا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
#SummitPush
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) April 14, 2023
Sajid Sadpara has left C-4 for summit push.
As per updates, he is leading with Sherpas and near the summit .
Request for special prayers #Annapurna2023 pic.twitter.com/caWkNmbj85
ساجد سدپارا عظیم کوہ پیما علی سدپارا مرحوم کے صاحبزادے ہیں، اس سے قبل انہوں نے کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن سر کیے ہیں۔
ساجد سدپارا آنے والے دنوں میں ماؤنٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان کے 2 دیگر کوہ پیما شہروز کاشف اور نائلہ کیانی بھی ماؤنٹ اناپورنا پر موجود ہیں جو کیمپ تھری پر ہیں۔
نائلہ اور شہروز 17 اپریل کو اناپورنا سر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔