(احمد رضا) باسکٹ بال کے اہم میچ میں اسٹار پلیئرز کو نہ کھلانے پر ٹیم ڈیلاس ماوریکس کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑا۔
امریکا میں باسکٹ بال ایونٹ کا پلے آف میچ مرکز نگاہ بن گیا کیونکہ ٹیم ڈیلاس ماروکس نے روایتی حریف شکاگو بلز کے خلاف اہم کھلاڑیوں کو نمائندگی نہیں دی۔ اسٹار پلیئرز کو آرام دینے پر ڈیلاس ماوریکس کو ایک سو بارہ کے مقابلے میں ایک سو پندرہ پوائنٹس سے شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق قومی امنگوں کے مطابق دو ٹوک مؤقف اپنائیں گے: نجم سیٹھی
دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کو باسکٹ بال ماہرین اور شائقین کی شدید تنقید اور صرف میچ ہارنے کا ہی دکھ نہیں ہوا بلکہ غیر متوازن ٹیم کھلانے پر ساڑھے سات لاکھ ڈالر جرمانہ بھی بھرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ اپنی طرز کی ایک انوکھی خبر ہی ہے کہ باسکٹ بال کے اہم میچ میں اسٹار پلیئرز کو نہ کھلانے پر ٹیم ڈیلاس ماوریکس Dallas Mavericks کو ساڑھے سات لاکھ ڈالر جرمانہ کر دیا گیا ہے۔