پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سادہ لباس اہلکار پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے دفتر سے اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق علی زیدی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، کراچی پولیس کے اہلکار بھی ساتھ تھے۔
PTI سندھ آفس سے پارٹی کے صوبائی صدر علی حیدر زیدی سندھ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 15, 2023
بتایا گیا ہے کہ علی زیدی کو گزشتہ روز ہونے والے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مقدمہ ابراہیم حیدری تھانے میں درج کیا گیا،علی زیدی پر 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے، پی ٹی آئی رہنما کو ملیر انویسٹی گیشن اینڈ آپریشن نے گرفتار کیا ہے۔
فوٹیج میں واضح ہے کے کیسے ایک سیاسی رہنما کو گرفتار کرنے سندھ پولیس دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئی ۔ صدر PTI سندھ علی زیدی کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کی تازہ فسطائت ہے!! #ReleaseAliZaidi pic.twitter.com/6SfJRT4Tb0
— PTI (@PTIofficial) April 15, 2023
یہ بھی پڑھیں: جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، بھگدڑ مچ گئی