(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سادہ لباس اہلکار پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے دفتر سے اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق علی زیدی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، کراچی پولیس کے اہلکار بھی ساتھ تھے۔
بتایا گیا ہے کہ علی زیدی کو گزشتہ روز ہونے والے مقدمے میں گرفتار کیا گیا، مقدمہ ابراہیم حیدری تھانے میں درج کیا گیا،علی زیدی پر 17 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے، پی ٹی آئی رہنما کو ملیر انویسٹی گیشن اینڈ آپریشن نے گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکہ، بھگدڑ مچ گئی