(24 نیوز)روزہ داروں کی دعائیں کام کر گئیں، شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گاتاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے،ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرم،وزیرستان اور خیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے ،بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کوئٹہ ،قلات اورخضدارمیں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، دادو اور گرد و نواح میں گردآلودہوائیں چلنے کا امکان ہے ،
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا