عمران خان کی اپنے خلاف درج مقدمات کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست 

Apr 15, 2023 | 21:14:PM

(ملک اشرف)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
 درخواست میں سیکرٹری وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت دفاع، سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری محکمہ داخلہ،آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب اور ایف آئی اے کو بھی فریق بنایا گیاہے،درخواست میں وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ اب تک ملک بھر میں 121 ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں،یہ مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کئے گئے ہیں،درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ عمران خان کا موقف چلانے والے اینکرز اور صحافیوں کو تھریٹ کیا جاتا ہے،تحریک انصاف کے سپورٹرز کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے،نگران حکومت کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کو گرفتار کر لیا گیا
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کارکنان کی گرفتاریوں، نظر بندی اور لا پتہ کئے جانے کے اقدام کو بنیادی حقوق کے خلاف قرار دے،اس درخواست کے فیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی کو روکنے کا حکم دے اورپہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بغیر نوٹس فوجداری کاروائی کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے ۔

یہ بھی پڑھیں: روزہ داروں کی دعائیں کام کر گئیں،گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

مزیدخبریں