وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے

Apr 15, 2023 | 22:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود  جبکہ گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر  مذہبی امور کی گاڑی کو حادثہ نجی کمپنی کے عملے ایس بی انڈوں کے ڈاکٹر صادق کی گاڑی سے پیش آیا۔

وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، انجنئیر ضیاء الرحمان، صاحبزادہ اسجد محمود ہسپتال میں موجود  ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد ، چیف کمشنر اسلام آباد، وزارت مذہبی امور کے آفسران اور پارٹی رہنما ہسپتال میں موجود  ہیں۔