حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کا اعلان کردیا، وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے پیڑول کی قیمت میں 10 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزل ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت برقرار رہیں گی جبکہ پیڑول دس روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 78پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ کے بعد پیٹرول 282روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 186روپے صفر سات پیسے ہوگئی ہے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) April 15, 2023