( جہانزیب خان)بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث رین ایمرجنسی نافذ،تمام افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر3 روز کیلئے سکول بند کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں 3روز سے جاری موسلادھار بارش کے باعث متعدد مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرگئی،جمرود میں مکان گرنے سے لاکھوں روپے کی گاڑیاں تباہ جبکہ باڑہ میں چھت گرنے سے درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے اورپرائیویٹ اور سرکاری اسکولز آج اور کل بند رہیں گے۔
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل، باڑہ اور جمرود میں موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث مختلف مقامات پر پاک افغان شاہراہ بند کردیں گئی جبکہ لوئر چترال میں لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر 3روز کیلئےسکول بند کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں، 165 کلو سے زائد منشیات برآمد، 15 ملزمان گرفتار
لنڈی کوتل سے پشاور جانے والے مسافروں اور پشاور سے لنڈی کوتل آنے والے مسافروں و دیگر سرکاری عملہ حکام سیلابی ریلہ نکلنے کے باعث سفر میں احتیاط کریں۔