نان بائیوں نےروٹی ،نان کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کر دیا

Apr 15, 2024 | 12:10:PM

(شہزاد خان،بسام سلطان)متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن نے نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کر دیا۔

نانبائی ایسوسی ایشن نےقیمتوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب روٹی 20 روپےہوئی تب 20کلو والا تھیلا 2100 روپےکا تھا،سب سے پہلے آٹے اور فائن کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن ہونا چاہیے تھا۔

صدرنان بائی ایسوسی ایشن نےکہا کہ گیس اوربجلی پرحکومت کوئی سبسڈی نہیں دے رہی،نان بائی ایل پی جی گیس استعمال کرتےہیں،روٹی کی قیمت کیسے کم کریں۔

صدرنان بائی ایسوسی ایشن نے آٹا اور گیس مہنگاہونے کے باوجود روٹی سستی کو ناممکن قراردیدیا،آفتاب گل کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت یکطرفہ طےکردی ،20کلوکاتھیلا2300ہواتب روٹی20کی ہوئی،فلورملز سےہول سیلرکو20کلوآٹا2300میں مل رہا،گیس کی قیمتیں آسمان پر ہیں روٹی 16 کی دینا ناممکن ہے،ڈی سی لاہورسےملاقات کرکےمعاملےبارےآگاہ کرینگے۔

ضرورپڑھیں:عید کے بعد کاروبارکے پہلے روز ہی ڈالرسستا

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے روٹی کی قیمت میں 15 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپےمقررکرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔جس پرتاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

حکومتی نوٹیفکیشن کےباوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہ ہوئی،تندوروں پر روٹی بدستور 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے،روٹی سولہ روپےہونے کےنوٹیفکیشن پر عملدر آمد بھی شروع نہ ہوا۔

ادھر لاہور میں اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے برکت مارکیٹ میں کارروائی کی ہے،کارروائی میں مجموعی طورپر15دکانوں کی چیکنگ کی گئی،اسسٹنٹ کمشنر نے8ریسٹورنٹ اور تندوروں کو چیک کیا،اسسٹنٹ کمشنر  کے مطابق 4افراد کوگرفتار کیا گیا ہےجبکہ 25ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔

مزیدخبریں