دہشتگردی کا خطرہ، 19 ہزار سےزائد مدرسوں کی جیو ٹیگنگ مکمل

پنجاب بھر میں مختلف کالعدم تنظیموں کے 2298 تربیت یافتہ افراد موجود ہیں: سی ٹی ڈی

Apr 15, 2024 | 12:34:PM

(عرفان ملک)کاؤنٹر  ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی )  حکام نے ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر  کے پیش نظر 19 ہزار سے زائد درسگاہوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی ،  پنجاب میں متحرک 9 ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔
 سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی واچ لسٹ میں گوانتانامو بے جیل سے رہائی پانے والے 22 افراد جبکہ سیریا پلٹ 65 افراد کی نشاندہی کرکے واچ لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔
 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے 9ہزار883افراد کی باقاعدہ نگرانی شروع کردی گئی۔
سی ٹی ڈی ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 2298 افغان تربیت یافتہ نوجوان موجود ہیں، مقامی طور پر عسکریت پسندی کی تربیت لینے والے 1566 نوجوانوں کی نشاندہی بھی کرلی گئی ،افغان جیلوں سے رہا ہوکر آنے والے 540 افراد کی نگرانی شروع کردی گئی،753 عسکریت پسندوں کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا۔
دوسری جانب  حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واچ لسٹ میں شامل کیے گیے افراد کسی نہ کسی کالعدم تنظیم یا گروپ سے منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نان بائیوں نےروٹی ،نان کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کر دیا

مزیدخبریں