پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بڑا اقدام,جائیداد کی قیمت کا 0.07فیصدٹیکس عائد

Apr 15, 2024 | 12:45:PM

(علی ساہی)پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے بڑا اقدام, جائیداد کی قیمت کا 0.07فیصدٹیکس عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل ڈی جی رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ صوبہ بھرمیں رینٹل یاسیلف کی بجائےکیپٹل ویلیوپرٹیکس وصول کیاجائے گا،جائیدادوں کی قیمت کومدنظررکھ کرپراپرٹی ٹیکس عائدکیاجائے گا جبکہ جائیداد کی قیمت کا 0.07فیصدٹیکس عائد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹل ویلیوکے مطابق ٹیکس وصولی سےبڑےپیمانے پراضافہ متوقع  ہے،جائیدادپرموجودہ ٹیکس کی نسبت100سے200فیصداضافہ ہواتویکدم وصول نہیں کیاجائےگا،اضافی پراپرٹی ٹیکس ہرجائیدادپرمرحلہ وارعائدکیاجائےگا،5مرلےکےگھروں کےمالکان کوٹیکس سےاستثنیٰ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

ضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ آئندہ کیپٹل ویلیوکومدنظررکھ کر5مرلےکےگھروں سےٹیکس وصول کیاجائےگا۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈی جی  نے ڈائریکٹرزکوازسرسروےکرکےرپورٹ بھجوانےکامراسلہ جاری کردیا، مراسلے کے مطابق  سیمپل سروےکومدنظررکھ کرنیاپراپرٹی ٹیکس کاٹیبل مرتب کرکےوصولی کی جائےگی۔

مزیدخبریں