پہلی بار پنجاب یونیورسٹی دنیا کے بہترین 50سے70اداروں میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس)پہلی بار پنجاب یونیورسٹی کا کوئی ادارہ عالمی سطح پر50سے70بہترین اداروں میں شامل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مضامین کےاعتبارسےعالمی یونیورسٹیز 2024کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پہلی بار پنجاب یونیورسٹی کے19مضامین بین الاقوامی رینکنگ میں شامل ہوگیا۔
کیو ایس نے5ہزاراعلی ٰتعلیمی اداروں میں سےرینکنگ کی جس کے مطابق پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کالائبریری وانفارمیشن مینجمنٹ دنیا کےبہترین50سے70اداروں میں شامل ہوگیا۔
پنجاب یونیورسٹی کاشعبہ پٹرولیم انجینئرنگ دنیا کےبہترین101سے150اداروں میں شامل،لینگوئجزکےشعبے میں پنجاب یونیورسٹی251سے300 بہترین اداروں میں شامل،لینگوئسٹکس کےشعبے میں پنجاب یونیورسٹی 301سے320بہترین ادارے،میتھمیٹکس اور فارمیسی کے شعبے میں پنجاب یونیورسٹی 301سے350 بہترین اداروں میں شامل اور ایگریکلچر،فاریسٹری،فزکس،آسٹرانومی میں پنجاب یونیورسٹی 351سے400 اداروں میں شامل ہوگیا۔
اس کے علاوہ انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی میں پنجاب یونیورسٹی 392واں بہترین ادارہ قرار،کیمیکل انجینئرنگ میں پنجاب یونیورسٹی 401سے430 بہترین اداروں میں شامل،کیمسٹری، بزنس، مینجمنٹ سٹڈیزمیں پنجاب یونیورسٹی 401سے450 بہترین اداروں میں،نیچرل سائنسز،اینوائرمینٹل سائنسز،کمپیوٹر سائنس میں پنجاب یونیورسٹی451سے500اداروں میں،سوشل سائنسز،مینجمنٹ،بائیولوجیکل سائنسز میں پنجاب یونیورسٹی 501سے550 بہترین اداروں میں اور میڈیسن کےشعبہ میں پنجاب یونیورسٹی دنیا کے بہترین 551 سے 600 اداروں میں شامل ہوگیا۔
وائس چانسلر کی جانب سے بہترین رینکنگ کااعزاز حاصل کرنیوالے اداروں کو مبارکباد دی گئی۔