نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے

Apr 15, 2024 | 16:08:PM

(24 نیوز)نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان 18 اپریل کو حلف اٹھائیں گے ۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کہتے ہیں کہ نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا حلف امارات 18 اپریل کو  جماعت اسلامی پاکستان کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں ہوگا، تقریب کا آغاز بعد از نماز مغرب ہوگا،جب کہ حافظ نعیم الرحمان بڑی تقریب میں امارات کا حلف لیں گے۔

قیصر شریف کا کہنا ہے کہ  امیر جماعت اسلامی کی حلف کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے افراد شریک ہوں گے جبکہ نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں طلب کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول پھر سے مہنگا ہونے کا خدشہ ، حتمی فیصلہ وزیراعظم کرینگے

انہوں نے کہا کہ مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس 19تا21 اپریل منصورہ میں منعقد ہوگاجس کی صدارت  حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔

مزیدخبریں