اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے سٹیٹ بینک کیجانب سے منی مارکیٹ سسٹم کو رقم فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) سٹیٹ بینک کیجانب سے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے منی مارکیٹ سسٹم کو رقم فراہم کر دی گئی۔
منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کے باعث سٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے منی مارکیٹ سسٹم کو رقم فراہم کردی، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل اور اسلامی بینکوں کو مجموعی طور پر 661 ارب 30 کروڑ روپے فراہم کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ 4 روز پر کمرشل بینکوں کو 391.30 ارب روپے 22.06 فیصد شرح منافع پر دئیے گئے جبکہ اسلامی بینکوں کو 4 روز پر 270 ارب روپے 22.08 فیصد شرح منافع پر دیئے گئے۔