بھارتی فلم پروڈیوسر سندریا جگدیش اپنے گھر سے مردہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کناڈا فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر سندریا جگدیش گزشتہ روز، 14 اپریل کو بنگلورو میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہالکشمی پولیس کی جانب سے سندریا کی غیر فطری موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ان کی اچانک ہلاکت پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق سندریا کی موت سے متعلق فی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سندریا کی اچانک موت پر خودکشی کے زاویے پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پروڈیوسر سندریا جگدیش کو ان کے گھر سے مردہ حالت میں پائے جانے کے بعد لاش کو راجی نگر کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں لے جایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے بھی ا±نہیں مردہ قرار دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سندریا جگدیش کی لاش کو آخری رسومات کیلئے ان کے گھر پر رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سندریا جگدیش بہت سی فلمیں پروڈیوس کرنے کے سبب کناڈا انڈسٹری میں واضح شہرت کے حامل تھے۔سندریا جگدیش کنڑ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے پروڈیوسروں میں سے ایک تھے۔سندریا جگدیش کی اچانک موت ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقابلہ حسن جیتنے والی ملائیشیا کی حسینہ سے تاج واپس لے لیا گیا، مگر کیوں؟