سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد اساتذہ کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ آئی بی اے سکھر کے ذریعے پی ایس ٹی اور جے ای ایس ٹی کے اہل امیدواروں کی بھرتیاں کی جائیں گی، سندھ کابینہ کی جانب سے فیصلے کے بعد محکمہ تعلیم نے اساتذہ کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا تھا کہ پرائمری اور جونیئر ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے، کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کے پاس دستاویزات جمع کرائیں۔