خیبرپختونخوا میں گھروں کی چھتیں گرنے سے 4بچے جاں بحق، 4افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لوئر دیراور سوات میں گھروں کی چھتیں گرنے کےواقعات میں 4بچے جاں بحق اور خواتین سمیت4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لوئر دیرمیں اسبنڑ بمقام گاؤں سخاونو میں نذیر ولد خالد کے گھر کا چھت گر گئی، کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینس جائے حادثہ پر بھجوا دی گئیں،ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونیوالے میں 10 سالہ نسیم اللہ اور 12 سالہ علیمہ شامل ہیں،زخمیوں میں 8 سالہ محمد نبی، 14 سالہ سمیرا، 40 سالہ خان بی بی اور45 سالہ منوشا شامل ہیں،گھر میں موجود 9 گائیں اور 5 بکریاں بھی ملبے تلے دب گئیں،ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے تمام افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا،ڈاکٹروں کی ہدایات پر شدید زخمی کو چکدرہ ہسپتال سے سوات ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر سوات کے علاقے منگلور میں مکان کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 2بھائی جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 10سالہ جنید اور 13 سالہ وقاص شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ملبے سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی