(24نیوز)حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول 4 روپے 53 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا،پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے ہو گئی، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر ہو گئی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے،مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 193روپے 8 پیسے مقرر ہو گئی، جبکہ لائٹ ڈیزل فی لیٹر 6روپے54پیسے مہنگا کردیا گیا،لائٹ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 174روپے 34پیسے مقرر ہو گئی۔