جعفر ایکسپریس حملے میں دہشتگردوں نے امریکی اسلحہ استعمال کیا،واشنگٹن پوسٹ

Apr 15, 2025 | 09:53:AM
جعفر ایکسپریس حملے میں دہشتگردوں نے امریکی اسلحہ استعمال کیا،واشنگٹن پوسٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)امریکی اخبار کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے میں دہشتگردوں نے افغانستان میں چھوڑا امریکی اسلحہ استعمال کیا۔

واشنگٹن پوسٹ کی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر گزشتہ مہینے حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑے گئے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے جہاں جنگجو امریکی ہتھیاروں اور سامان سے لیس ہیں ۔ امریکی رائفلز، مشین گنوں اور نائٹ ویژن چشموں کا اصل مقصد افغانستان کو مستحکم کرنے میں مدد کرنا تھا ۔

 یہ بھی پڑھیں:’’ٹرمپ پھرآنکھیں دکھانے لگے ‘‘ اہم ملک کیلئے بڑا بیان جاری

واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد پاکستانی حکام نے مبینہ طور پر حملہ آوروں کے زیراستعمال تین امریکی رائفلوں کے سیریل نمبر فراہم کیے۔

نمبر سے ظاہر ہوتا ہے یہ افغانستان میں امریکی افواج کو بھیجے گئے اربوں ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کا حصہ تھا جنہوں نے 2021 میں انخلاء کے وقت اپنا زیادہ تر سامان چھوڑ دیا تھا ۔

مئی دوہزار چوبیس میں پاکستانی حکام نے دستاویزات تک رسائی دی جس کے تحت گرفتار یا ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے درجنوں امریکی ہتھیار برآمد ہوئے تھے ۔