وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی

Apr 15, 2025 | 10:14:AM
وزیراعظم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ۔

ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 96 پیسے کمی کی تجویز بھیجی گئی ہے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہو سکتاہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 21 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اگر وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرتے ہیں تو پھر پیٹرول کی نئی قیمت 246 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈل ڈیزل کی نئی قیمت 251 روپے 68 پیسے فی لیٹرہوسکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: آئی فون امریکہ کے بجائے چین میں کیوں بنائے جاتے ہیں؟

قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے اورنئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو جائے گا۔