( 24 نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق افسوسناک حادثہ کرک میں انڈس ہائی وئے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا، حادثے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کئی زخمی مسافر پھنس گئے ہیں، جنہیں نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون امریکہ کے بجائے چین میں ہی کیوں بنائے جاتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیے
دوسری جانب ہری پور میں شاہ مقصود کے قریب موٹروے پر مسافر کوچ الٹ گئی، موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 3 غیرملکیوں سمیت 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی، کوچ شاہ مقصود کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، افسوسناک حادثہ کوچ کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔