پی ایس ایل 10:آج روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے

Apr 15, 2025 | 14:27:PM

(24 نیوز) پی ایس ایل 10 میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، چھٹے میچ میں آج لاہور قلندرز  کا کراچی کنگز سے مقابلہ ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ 10 میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،ٹورنامنٹ میں آج روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج کراچی میں رات 8 بجے شروع ہو گا ۔

 یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹرز شعیب ملک پر برس پڑے

کراچی کنگز نے اپنے افتتاحی میں ملتان سلطانز کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ قلندرز نے بھی  دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو شکست سے دوچار کیا تھا ۔ 

مزیدخبریں