دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہو کر لڑنا ہوگا:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

Apr 15, 2025 | 15:10:PM
دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہو کر لڑنا ہوگا:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہوکر لڑنا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مستونگ دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے جوانوں کی شہادت پر دل رنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ حرکتیں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، اور شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، اس وقت پوری قوم غمزدہ ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں بلوچستان کی عوام اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم کو یکجا ہو کر لڑنا ہو گا۔