(24 نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 16ہزار775کی سطح پربند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 446 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 218 کمپنیوں کے شیئرز میں تیزی اور 174 کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 30ارب روپے سے زائد مالیت کے 47 کروڑ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ میں 3 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 280.60 روپے سے کم ہو کر 280.57 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر1 پیسے بڑھ کر 282.09 روپے پرآگیا,اوپن مارکیٹ میں یورو 99 روپے کمی سے 320.10 روپے پرآگیا, برطانوی پاؤنڈ 2.08 روپے مہنگا ہو کر 373 روپے پر آگی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے کمی سے 76.96 روپے اورسعودی ریال 75.16 روپے پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ائیرلائن ائیربلیو نے عازمین حج کی روانگی کا شیڈول مرتب کر لیا